وزارت خزانہ نے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے 4 ارب 28 کروڑ روپے جاری کر دئیے

Jul 08, 2014

اسلام آباد (این این آئی) وزارت خزانہ نے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے چار ارب اٹھائیس کروڑ روپے جاری کئے جبکہ خیبر پی کے حکومت نے موبائل سموں کے ذریعے نقل مکانی کرنے والے افراد میں نقد امداد کی تقسیم شروع کر دی ہے۔ یہ باتیں پیر کو وزیر اعظم کو پیش کر دہ رپورٹ میں بتائی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت کے رمضان پیکیج کے تحت ہر خاندان کو آٹھ ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔ اس پیکیج کے تحت پانچ ہزار روپے خوراک کے لئے اور تین ہزار روپے مکان کے کرائے کے لئے دئیے جا رہے ہیں۔ اب تک ایک سو تیرہ خاندان اس پیکیج سے مستفید ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں