اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے بینک آف پنجاب قرضہ سکینڈل میں ملوث ملزم کی ضمانت کے مقدمے میں بینکوں، نیب اور شیخ افضل کو باہم مل کر بدھ تک فیصلہ کرنے کی مہلت دے دی۔ عدالت کو بتایا گیا شیخ افضل گیارہ ارب انسٹھ کروڑ روپے دینے کو تیار ہیں جو انہوں نے قرضوں کی صورت میں حاصل کئے تھے۔، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ مذکورہ بالا تینوں مل کر اس کا فیصلہ کرلیں اس کیس کی سماعت بدھ کو کی جائے گی دوران سماعت عاصمہ جہانگیر کاکہنا تھا کہ ان کے ہوٹل کی تمام اراضی حاصل کرلی گئی ہے اب ان کو جیل میں مزید کتنا عرصہ رکھا جانا ہے، ان کی ضمانت منظوری کی جائے۔
پنجاب بینک سکینڈل