قاہرہ (بی بی سی) مصر میں حکومت کی طرف سے معروف خوبصورت شہزادی نفرتیتی کی بدصورت مورتی کی رہنمائی پر عوام نے حکام کے ساتھ ساتھ ملک میں فنون کی موجودہ صورتحال کا بھی مذاق اڑایا ہے۔ اپنے شوہر کے ہمراہ چودھویں صدی قبل مسیح میں مصر پر حکومت کرنے والی شہزادی نفرتیتی کی خوبصورتی کی داستانیں عوام میں بہت مقبول ہیں۔ انکی تصویر 1912ء میں ملنے والے ایک مجسمے کی مدد سے تشکیل دی گئی ہے۔ یہ مجسمہ اب جرمنی کے شہر برلن کے ایک عجائب گھر میں ہے۔
خوبصورت مصری شہزادی کے بدصورت مجسمہ کی رونمائی
Jul 08, 2015