کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے خلاف شاندار سنچری بنانے پر شان مسعود کے اہل خانہ بہت خوش ہیں، والدہ اپنے بیٹے کی سنچری نہیں دیکھ سکیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شان مسعود کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھ سکی کیونکہ میرا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے۔ میں باہر چلی جاتی ہوں یا دوسرے کمرے میں دعا کرتی ہوں۔ شان مسعود اڑھائی سال کا تھا تو اس کے پاپا نے اسے بیٹ تحفے میں دیا اور کہا تھا کہ شان ایک دن بڑا کھلاڑی بنے گا۔ شان کے بھائی نے بتایا کہ اسے بیٹنگ کا بہت شوق ہے شان نے عید پر خوشی دوبالا کردی۔