قومی ہاکی ٹیم کے کوچ نے مزید عہدے پر رہنے سے معذرت کر لی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے اپنے عہدے پرمزید رہنے سے معذرت کرلی ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مطلع کردیا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے تاہم وہ قومی ہاکی ٹیم کی بہتری کے لئے فیڈریشن کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ شہناز شیخ نے کہا کہ اولمپکس کے لئے کوالیفائی نہ کرنے پر پوری قوم کی طرح مجھے بھی دکھ ہوا ہے لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو دنیا کی دیگر ٹیموں کی طرح کی سہولتیں ملتیں تو صورتحال مختلف ہوتی۔ کھلاڑیوں کو نہ کنٹریکٹ ملتا ہے اور نہ ہی ان کے معاشی مسائل کا کوئی حل ہے۔ ٹیم کو معاشی اور نفسیاتی بحران کا سامنا ہے۔ سب کو چاہئے کہ ٹیم کے حق میں بات کی جائے۔ تنقید مثبت ہونی چاہئے۔ ہمیں ہاکی کا پورا ڈھانچہ بدلنا ہوگا میں اور اصلاح الدین قومی ہاکی ٹیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے پی ایچ ایف میں شامل ہوئے تھے لیکن ہم نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ چند ماہ میں ٹیم کو بلندیوں پر لے جائیں گے۔ میں نے جب قومی ٹیم کی کوچنگ شروع کی تو ہاکی ٹیم گیارھویں نمبر پر تھی لیکن8 ماہ میں ٹیم کو گیارہ سے 8ویں نمبر پر لے آیا۔ میرا بغیر پیسوں کا کنٹریکٹ 2016ء تک کا ہے۔ مارچ میں جب ٹیم کا کیمپ لگایا تو 11کھلاڑی زخمی تھے جس کی وجہ سے ہمیں کیمپ ختم کرنا پڑا۔ ورلڈ ہاکی لیگ میں شرکت کے لئے دیر سے جانے کی وجہ سے کھلاڑی وہاں کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کی ورلڈ لیگ میں مایوسی کن کارکردگی غیر متوقع ہے کیونکہ ٹیم نے ایشین گیمز اور چیمپئز ٹرافی کے فائنل کھیلے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...