نوازشریف اور مودی کی پرسوں روس میں ملاقات ہوگی:دفترخارجہ کی تصدیق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)پاکستان بھارت وزراء اعظم کے درمیان دس جولائی کو روس کے شہر اوفا میںملاقات ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی ، شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے کل اوفا پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے سوالات پر دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات طے ہوگئی ہے، اس قسم کے اجلاس میں سائیڈ لائن ملاقاتیں معمول کی بات ہے، وزیراعظم کی دیگر سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...