ملک بھر میں یوم علی کے موقع پر امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئےہیں

Jul 08, 2015 | 14:53

اسلام آباد، لاہور ، کراچی ، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر امن وامان کو برقرار رکھنے اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،،، یوم علی کے موقع پر اسلام آباد کے مرکزی جلوس کے راستوں پر پندرہ سو سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، جلوس کی سکیورٹی کی نگرانی دو ایس پیز اور چھ ڈی ایس پیز خود کریں گے، لاہور میں بھی جلوس کی نگرانی کے لئے پولیس کی بھاری نفری طبلب کر لی گئی ہے، جبکہ کراچی، سکھر اور حیدر آباد میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

یوم شہادت حضرت علیؓ کےموقع پر سیکیورٹی خدشات پرمحکمہ داخلہ سندھ نےکراچی میں دو روز کےلیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگا دی ہے

مزیدخبریں