لاہورہائی کورٹ نےبجلی کےبلوں پرگیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کے خلاف درخواست پر نیپرا کو نوٹس جاری

Jul 08, 2015 | 15:05

جوڈیشل ایکٹوازم پینل نےعدالت میں درخواست جمع کرائی تھی،جس میں موقف اختیار کیاگیاتھا کہ نیپرا خود مختار ادارے کی بجائے حکومتی ادارے کا کردار ادا کر رہا ہے،نیپرا نے عوامی مفاد کے برعکس حکومتی پالیسیوں کےمطابق گیارہ ارب روپے کا نیا ٹیکس گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کےنام پر بجلی کے بلوں پر عائد کر دیاہے،درخواست گزارنےعدالت کوبتایا کہ یہ سرچارج پاور سپلائی کمپنیوں سے وصول کیا جانا تھا مگر حکومتی ملی بھگت سےاربوں روپے کاٹیکس براہ راست عوام پر منتقل کر دیا گیاہے،ا نہوں نے عدالت سےاستدعا کی کہ بجلی کے بلوں پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج کی وصولی کے نیپرا کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے،جس پر عدالت نے نیپرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا

مزیدخبریں