رینجرزکےخلاف دھرنا دینےوالی سیاسی جماعت کےخلاف دھرنا دیں گے:خرم شیرزمان

Jul 08, 2015 | 15:12

تحریک انصاف کےرکن اسمبلی خرم شیر زمان نےسندھ اسمبلی کے سیکریٹری کے دفترمیں قرار داد جمع کرائی،اس موقع پر میڈیا سےگفتگو میں ان کاکہناتھا،کہ رینجرز نےکراچی میں امن کےلیے اہم کردار ادا کیا ہے،صوبے اورکراچی شہر کو رینجرز کی ضرورت ہے،ہرشہری چاہتاہے کہ رینجرزکےاختیارات میں توسیع کی جائے،خرم شیرزمان نےکہا کہ جوسیاسی جماعت ہماراساتھ نہیں دےگی،وہ معاشی قتل،دہشتگردی میں ملوث ہے،شہرمیں فطرہ وصولی کے بہانے کون کون سی پرچیاں آتی ہیں سب کو معلوم ہے،پی ٹی آئی رہنما نےکہاکہ کراچی میں رینجرز کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گےرینجرز کو اختیارات نہیں دیے گئے تو کراچی کا پرانا حال ہوگا انہوں نےکہا،کہ پولیس کی قربانیوں پرکوئی شک نہیں،اس میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں،چاہتےہیں،پولیس بھی رینجرزکےساتھ کھڑی ہو،جب کہ رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کا کہنا تھا کہ صرف تحریک انصاف ہی صوبےاوروفاق میں صحیح اپوزیشن کاکردارکررہی ہے

مزیدخبریں