لارڈ( سپورٹس ڈیسک )لارڈز میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگز کے خاتمے کے بعد جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز جاری ہے۔جمعے کو کھیل کے دوسرے دن میزبان انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان جو روٹ، بین سٹوکس، معین علی اور سٹوارٹ براڈ نے عمدہ کھیل پیش کیا۔کپتان جو روٹ اور معین علی نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں اہم 177 رنز سکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر دی۔
جو روٹ 190، معین علی 87، بین سٹوکس 56 اور سٹوارٹ براڈ 57 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل نے چار جبکہ فلینڈر اور ربادہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کا اختتام جب ہوا تو انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے تھے۔پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر جو روٹ اور معین علی کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 184 اور 61 رنز بنائے تھے۔لارڈز میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کی کپتانی جو روٹ کر رہے ہیں۔دوسرے دن کے کھیل میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری اور 205رنز پر جنوبی افریقہ کے 5 کھلاڑی ہو چکے تھے۔