سیل کی گئی فیکٹری مضر صحت جوس بنانے سے باز نہ آئی‘ دوبارہ چھاپہ‘ بھاری سٹاک تلف

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر خوراک بلال یسین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مانگا منڈی کے قریب ناقص جوس بنانے والی فیکٹری کو سیل کر کے 4 ہزار کلو تیار پلپ اور جوسز کا بھاری سٹاک موقع پر تلف کر دیا۔ اورلا جوس (Orla) نامی فیکٹری میں جوس کی تیاری میں ناقص اور زائد المیعاد پلپ استعمال کیا جا رہا تھا۔پلپ کی مقدار بڑھانے کے لیے کیمیکل اور فلیورز کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔فیکٹری کو پہلے بھی سیل کیا گیا تھا مگر ناقص اشیاء بنانے سے باز نہیں آئی۔اس موقع پر وزیر خوراک بلال یسین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ناقص جوس کے استعمال سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ کیمیکل ملے جوس معدے اور انتڑیوں کو انتہائی زیادہ نقصان ہوتا ہے اور بچوں میں نشوونما کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مزید کاروائیاں کرتے ہوئے مین بوگی وال روڈ پر انمول قلفہ پروڈکشن یونٹ کو سیل کردیا گیا۔ بگ بائٹ پروڈکشن یونٹ ؛فیروز پورہ روڈ پر B.S.S انٹر پرائزرز ؛کالا کھتائی روڈ پر طلحہ فوڈ انڈسٹریز اورعروش فوڈ پراڈکٹس پر چھاپے کے دوران 1 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔فیروز پور روڈ پر روموکسن انٹرپرائزرز؛شمع سٹاپ پرصدیق حلوہ پوری،گجر مِلک شاپ؛لاری اڈا پر غوثیہ ہوٹل اینڈ چسکا پوائنٹ،سوات شانگلہ ہوٹل،مِلک الیاس ہوٹل،شیخ اعجاز مِلک شاپ ،گجرمِلک شاپ،پولیس سٹیشن پر ٹیسٹی بٹ؛پاک عرب ہاوسنگ سوسائٹی میں پاک عرب کیفے کو 52 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...