کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان نے PS-114کے الیکشن میں کسی امیدوارکی حمایت نہیں کی،اعلیٰ سطحی اجلاس میں غیر جانبداررہنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔جے یوپی کے ترجمان کے مطابق اہم امور پر مشاورت کے لئے کراچی میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پی ایس114کے الیکشن میں حمایت کے لئے مختلف جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے کئے گئے رابطوں کی روشنی اورشہر کی موجودہ صورتحال کے تناظرمیں کسی بھی امیدوارکی حمایت نہ کرنے اورغیرجانبداررہنے کافیصلہ کیاگیاہے۔انہوں نے بتاےاکہ جمعیت علماءپاکستان اہلسنّت کے وسیع تراتحادکے لئے کوشاں ہے جس میں کافی حدتک کامیابی حاصل ہوچکی ہے،بہت جلد قوم کو اتحاداہلسنّت کی نوید سنائیںگے۔انہوں نے کہاکہ ہماری اصل منزل ملک میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہے جو حقیقتاً اس ملک کا مقدرہے۔
جے یو پی
جمعیت علماءپاکستان نے ضمنی الیکشن میں کسی کی حمایت نہیں کی‘ترجمان
Jul 08, 2017