کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،جماعتہ الدعوة کے زیراہتمام یوم شہداءمنایا گیا

لاہور (صباح نیوز) جماعة الدعوة پاکستان کی اپیل پر کشمیری شہداءسے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر سطح پر یوم شہداءکشمیر منایا گیا۔ لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدر آباد اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میںشہداءکشمیر کانفرنسوں، احتجاجی مظاہروں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور کشمیر میں کیمیائی ہتھیاروںکے استعمال اور نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ مختلف شہروں میں کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ اد ا کی گئی۔ اس موقع پر انڈیا کیخلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور بھارتی ترنگے بھی نذر آتش کئے گئے۔ آج بھی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ گزشتہ روز لاہور میں سب سے بڑا پروگرام چوبرجی چوک میں کیا گیا جس میں طلبائ، وکلائ، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شہداءکشمیر کانفرنس سے دفاع پاکستان کونسل وجماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی، ابوالہاشم ربانی، علی عمران شاہین ودیگر نے خطاب کیا۔ جماعة الدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمان مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ برہان وانی کی شہادت بہت بڑی تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ کشمیری شہداءکی قربانیاں تحریک آزادی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ کشمیریوں کے خون سے بے وفائی کے سبب موجودہ حکومت مشکلات سے دوچار ہے۔ نہتے کشمیریوں کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر خاموشی اختیا رکرنا درست نہیں۔ بین الاقوامی سطح پر انڈیا کی دہشت گردی اور ظلم و بربریت کو بے نقاب کیا جائے۔ بھارتی فوج روزانہ پاکستانی پرچم اٹھانے پر کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے۔ آٹھ لاکھ بھارتی فوج نے کشمیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کو نظربند کیا گیا۔حکمران کشمیریوں کی قربانیاں نظرانداز کرکے بھارتی سے دوستیاں پروان چڑھانے کا سلسلہ ترک کریں۔ جماعةالدعوة لاہور کے مسﺅل ابوالہاشم ربانی اور سول سوسائٹی سرکل کے چیئرمین علی عمران شاہین نے کہاکہ برہان وانی سمیت دیگر کشمیری شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام آباد میںآئی ایٹ مرکزمیں جامع مسجد قبا کے باہرکشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرﺅف، شفیق الرحمان ودیگر نے خطاب کیا اور کہاکہ کشمیری قوم کا بچہ بچہ اس وقت سڑکوں پر ہے اور آزادی کا حق مانگ رہا ہے۔ راولپنڈی میں مرکز القدس کے باہر بھی شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور کشمیر میں جاری قتل و غارت گری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ سے جماعةالدعوة رالپنڈی کے مسﺅل مولانا عبدالرحمان، ابوطلحہ ودیگر نے خطاب کیا۔کراچی میں جماعةالدعوة کے زیر اہتمام جامعہ الدراسات الاسلامیہ سفاری پارک اور مرکز خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں برہان وانی سمیت دیگر کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ فیصل آباد میں دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة کی جانب سے ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی اور شہداءکشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔شرکاءمیں زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا۔شہریوںنے بھارتی فوج اور حکومت کیخلاف سخت نعرے بازی کی اور بھارتی ترنگا نذر آتش کیا۔ کانفرنس سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مفتی محمد سعید، فیاض احمد، پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین زاہد محمود قاسمی، جماعت اسلامی کے نائب امیر رائے اکرم کھرل، سلیم الرحمن، قاری عبدالشکور، محمد حنیف بھٹی، ثاقب مجید،رضوان محمود ودیگر نے خطاب کیا۔ گوجرانوالہ مرکز اقصیٰ میں جماعةالدعوة کے زیر اہتمام کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ بعد ازاں کنگنی والا بائی پاس تک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں طلبائ، وکلاءاور تاجروں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کشمیر ریلی کے شرکاءسے جماعةالدعوة گوجرانوالہ کے مسﺅل احسان اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔ راولا کوٹ میں جماعةالدعوة کے زیر اہتمام کشمیری شہداءکی غائبانہ نما ز جنازہ اد ا کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔ جماعةالدعوة کی طرف سے ملتان میں مرکز ابن باز رشید آباد میں شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی۔ حیدر آباد میں پریس کلب کے باہر کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سندھ کے مسﺅل فیصل ندیم ودیگر نے خطاب کیا۔ وہاڑی، بورے والا، مریدکے، قصور، کھڈیاں، اوکاڑہ، کامونکی، سیالکوٹ، جہلم، گوجر خاں، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیری غازی خاں، ڈی آئی خاں، سکھر، دیر، چکوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، صادق آباد، مظفر گڑھ، میانوالی، بھکر، خوشاب، سرگودھا، تلہ گنگ، نواب شاہ، بدین، مردان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورودیگر شہروں و علاقوں میں بھی شہداءکشمیر کانفرنسوں، جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیاجس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس دوران کشمیری شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ بھی اد اکی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...