ٹورنٹو(این این آئی)گوانتانامو بے میں رکھے جانے والے کینیڈین شہری عمر خضر کو معاملات طے پانے کے بعد حکومت نے 8.1 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوانتانامو بے میں رکھے جانے والے کینیڈین شہری عمر خضر کو معاملات طے پانے کے بعد حکومت نے 8.1 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کر دیا ہے۔ کینیڈا کی لبرل حکومت نے رواں ہفتے کے اوائل میں عمر خضر سے معذرت بھی کی تھی۔ خضر کو 2002 میں افغانستان سے ا±س وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ صرف پندرہ برس کا تھا۔ ا±سے ایک امریکی فوجی اہلکار کے ساتھ مسلح جھڑپ کے الزام میں جیل کی سزا سنائی تھی۔ ایک دہائی تک گوانتاموبے میں قید رہنے کے بعد خضر کو 2012 میں کینیڈا منتقل کیا گیا جبکہ اس کی رہائی 2015 میں ہوئی۔
گوانتا ناموبے کے قیدی کو کینیڈین حکومت نے لاکھوں ڈالر کا ہرجانہ ادا کر دیا
Jul 08, 2017