جے یو آئی کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس کل مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت لاہور میں ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اہم اجلاس کل 8 جولائی کو جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں مر کزی دفترلاہور منعقد ہو گا اجلاس کا آغاز صبح دس بجے ہو گا ،جس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر غور کیا جا ئے گا اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے صوبوں کی رپورٹ پر اہم فیصلے کئے جائیں گئے اور موجودہ حالات میں آئندہ کی حکمت طے کی جائے گی یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے بتایاکہ اجلاس 9جولائی کو بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے بتا یاکہ اجلاس کاایجنڈا پارٹی کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے ارکان کو جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کا انقلابی منصوبہ ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی کیلے ایک بڑا اقدام ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...