پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، عمارت کا ایک حصہ منہدم

کراچی +کوہاٹ(کرائم رپورٹر+نامہ نگار)نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ شدید نوعیت کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی، آگ لگنے کے فوری بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کا ایک حصہ گر گیا ہے۔مذکورہ فیکٹری میں پلاسٹک کا دانہ بنایا جاتا ہے، فیکٹری کے اطراف میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ آخری اطلاعات فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف تھا۔ کوہاٹ سے نامہ نگار کے مطابق کوہاٹ الفلاح مارکیٹ میں خوفناک آتشزگی سے چھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔آگ لگنے سے دیگر تین دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچاجبکہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کینٹ میں بنوںروڈ پر واقع الفلاح شاپنگ مارکیٹ میں مبینہ طور پر بجلی کی سٹیبلائیزر میں پیدا ہونیوالی شارٹ سرکٹ کے باعث باٹا شوز کی دکان کے اندر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا اور قریب واقع دیگر دکانوں تک پھیلتا گیا۔آگ لگنے سے باٹا شوز کی تین دکانیں اور اسکے پیوست بیکری کی دکان اور گودام میں سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ بالائی منزل میں واقع ٹریول ایجنسی کے دفتر کا سارا سامان بھی جل کرخاکستر ہوگیا۔ آگ بجھانے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد بھاری مشینری طلب کرکے متاثرہ دکانوں کے اندر حفاظتی طور پر مخصوص جگہوں کو مسمار کرتے ہوئے آگ کے مزید پھیلنے کا اندیشہ مکمل طور پر ختم کرکے علاقے کو کلئیر کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...