گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی/ نوائے وقت رپورٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت 7 سالہ بچے کا اپنڈکس کی بجائے بازو کا آپریشن کردیا۔ والد نے کہا کہ بچہ آپریشن تھیٹر سے باہر نکلا تو بازو پر پٹی بندھی تھی عبداللہ کو جمعرات کے روز اپنڈکس کے درد کے باعث ہسپتال لائے۔ ڈاکٹرز نے چیک اَپ کے بعد اپنڈکس کا آپریشن تجویز کیا تھا، اپنڈکس کی بجائے ڈاکٹروں نے بچے کے دائیں بازو کا آپریشن کردیا۔ ڈاکٹروں کا مؤقف ہے کہ بچے کے بازو پر رسولی تھی اسلئے سرجری کی۔ ایم ایس نے کہا ہے کہ انکوائری کا حکم دیدیا۔ ڈاکٹر اسلم چودھری کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔