پشاور(بیورورپورٹ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پشاور باچا خان ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنیوالے مسافر کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کا ساڑھے چھ کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا۔ پشاورسے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر کسٹم حکام نے دبئی سے پشاورآنیوالے فلائٹ نمبر EK-636 کے مسافر محمد اسماعیل خان ولد محمد اجمل خان سکنہ بیرون یکہ توت پشاورکو گرفتار کرلیا جبکہ اس کی تلاشی لینے پر ملزم کے جوتوں کے تلوں میں چھپایا گیا ساڑھے چھ کلو سے زائد خالص سونا برآمد کرلیا برآمد ہونے والے سونے کی قیمت دوکروڑ 80 لاکھ سے زائد بتائی جارہی ہے۔