کوئٹہ : ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق، تعداد تین ہو گئی

کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل ایک اورمریض میں کانگووائرس کی تصدیق ہوگئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کے شکار مریض بسم اللہ خان کاتعلق افغانستان کے علاقے ہلمند سے ہے جسے علاج کیلئے دوروزقبل فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔نئے مریض میں کانگووائرس کی تصدیق ہونے کے بعد فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کانگووائرس کے مریضوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...