سیالکوٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم خان نے پسرور کے تہرے مقدمہ قتل میں ملوث کلاسوالہ کے مجرم رفاقت عرف پھاکا کو 13 جولائی کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 20 ستمبر 2001ء کو تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ مسلم کالونی میں رفاقت عرف پھاکا اور اسکے تین ساتھی ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر 60 سالہ بشیر، 22 سالہ رخسانہ بی بی اور 14 سالہ آسیہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج پسرور طارق محمود اقبال خان نے 14 فروری 2004ء کو جرم ثابت ہو جانے پر مجرم کو تین بار سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا جسے لاہور ہائیکورٹ لاہور نے 7 جولائی 2009ء کو کنفرم کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے 2 جون 2016ء کو مجرم کی اپیل خارج کر دی تھی اور اس کی رویو پٹیشن بھی 24 جنوری 2017ء کو مسترد کردی گئی تھی جس پر رفاقت عرف پھاکا نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی تھی جو 30 جون 2017ء کو مسترد کردی گئی تھی۔
سیالکوٹ: تہرے قتل کے مجرم کو 13 جولائی کوپھانسی دی جائیگی
Jul 08, 2017