پاکستان کو کمزور سمجھنے والے ذہنی مریض ہیں: مرکز ختم نبوت چنیوٹ میں روحانی اجتماع

چنیوٹ (نامہ نگار) مرکز ختم نبوت جا معہ عثما نیہ ختم نبوت چناب نگرکے زیر اہتمام جا مع مسجد شہداء ختم نبوت میں سالانہ رو حانی اجتما ع کی پہلی نشست کا آغاز صبح 10بجے قا ری احسن رضوان عثمانی کی تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔ مولانا اسعد محمود مکی(مکہ مکرمہ) مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی ، مولانا فیض اللہ خان،قا ری محمد سلمان عثمانی ،مولانا قاری احسن رضوان عثمانی ،محمد حنیف مغل اور متعدددیگر رہنمائوں اور ممتاز شخصیات نے شرکت وخطاب کیا۔ مولانا عبدالحفیظ مکی نے کہا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے عالم اسلام متحد ہو کر دہشت گر دی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ دہشت گرد کسی رعائت کے مستحق نہیں ،حرمین شریفین اور روضہ رسول ؐ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ مسلمان اس وقت عالمی طا غوتی و صیہونی قوتوں کے نر غے میں ہے۔ خلفشار و اختلافات سے صیہونی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں ،مسلم حکمرا نوں نے خواب غفلت کی روش ترک نہ کی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ بھارت، اسرائیل گٹھ جو ڑ اور قا دیانی رہنما سے ملا قات عالمی امن کو تباہ کر نے کی کڑی ہے مو دی کو تلیا چانکیا کا پیرو کار ہے بھارت اسلام و انسانیت و پاکستان دشمنوں کیساتھ مل کر عالمی امن کو تباہ کر نے کی درپے ہے ،مو دری کشمیر میں اور اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کے قتل عام اور نسل کشی کے مجرم ہیں۔ خطے میں توازن کو بگا ڑنے کی یہ بھارتی ناپاک کو شش بھارت کو لے ڈوبے گی۔ پاکستان کو غیر مستحکم یا تنہا کر نے کی کسی بھی سازش کو کا میاب نہیں ہو نے دیا جائے گا پاکستان کو کمزور سمجھنے والے ذہنی عارضے کا شکار ہیں پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے اور ان کو مار بھگانے کی پو ری صلا حیت رکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ مو دی کی اسرائیل میں قا دیانی رہنما سے ملا قات ایک لمحہ فکریہ ہے اور یہاںسے یہ معلوم ہو تا ہے قادیانی ہمیشہ اسلا م و پاکستان مخالف قوتوں کے حامی اور ہر سازش میں صف اول کے طور پر رہے ہیں۔ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو ہر حال میں شکست سے دوچار کرنے کے لئے قومی سطح پر اتحاد ویگانگت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ قادیانیوں کے بارے میں نرم گوشہ پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ مقتدرقوتیں اور سیاستدان اپنی صفوں سے قادیانیوں اور وطن دشمن عناصر کاخاتمہ کریں اور ملکی دفاع کو یقینی بنائیں۔ پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان اور جان کا حصہ ہے ،ہم شہداء ختم نبوت کے مقدس خون کے وارث ہیں اور پوری دنیا میں عقیدہؐ ختم نبوت کا شعور اجاگر کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا کہ ہم مغربی سیاست کو مسترد کرتے ہیں اور دینی سیاست کے علمبردارہیں اور شہداء ختم نبوت کے وارث ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ مولانا فیض اللہ خان نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی اس میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔ قادیانی اپنی متعینہ اسلامی و آئینی حیثیت کو تسلیم کرلیں تو ہماری محاذ آرائی ختم ہوجائے گی۔ قاری احسن رضوان عثمانی نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع ہما را ایمان ہے قا دیانی دجل و فریب کا نام ہے حضورﷺ کی عزت و نا موس پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ محمد حنیف مغل نے کہا کہ چپے چپے کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اس کی حفاظت ہم اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں اور دشمن کو نا کوں چنے چبا دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...