لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاءالحسن شاہ ،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا ظہورالحق،مولانا خالدمحمود اوردیگر علماءکرام نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا۔