اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق سیکرٹری خزانہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے معتمد خاص طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بنک تعینات کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے تعیناتی کی سمری کی منظوری کیلئے صدر مملکت کو سفارش بھیجی جسے منظور کر لیا گیا۔ طارق باجوہ تیسرے سول سرونٹ ہیں جن کو سٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ طارق باجوہ ایف بی آر کے چیئرمین بھی رہے جبکہ وہ پنجاب میں سیکرٹری خزانہ سمیت مختلف عہدوں پر کام کرچکے ہیں۔ طارق باجوہ اچھی شہرت رکھتے ہیں اور انکے ایف بی آر کے چیئرمین کی حیثیت سے تعیناتی کے عرصے میں متعدد بار طاقتور لابیاں انکو ہٹانے میں سر گرم عمل رہی تھیں۔ گورنر سٹیٹ بنک کی بطور تعیناتی کی معیاد تین سال ہوتی ہے۔