راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)سرکاری ملازم کے لئے ملازمت سے باعزت سبکدوشی بہت بڑا اعزازہے سرکاری ملازم کا دوران ملازمت اچھا کردار نہ صرف اس کے لیئے دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے بلکہ دوسرے ملازمین کے لیئے قابل تقلید مثال ہے سرکاری ملازمین اپنی نوکری کو اللہ تعالی کی نعمت اور قوم کی امانت سمجھتے ہوئے اپنی تمام قابلیت اور اہلیت بروئے کار لائیں سرکاری ملازمین حکومتی فلاحی اقدامات کو عوامی سطح پر پہنچانے کا بنیادی ذریعہ ہیں جن کی کارکردگی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار کی ادا کرتی ہےریٹائر سرکاری ملازمین دوران سروس حاصل ہونے والے علم و فن اور اچھے تجربات کو معاشرے کے دیگر طبقات میں فروغ دیں تاکہ پرامن بقائے باہمی پر مبنی منظم معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار محکمہ تعلقات راولپنڈی کے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی سے ریٹائر ہونے والے ملازمین محمد علی بٹ (سپرنٹنڈنٹ)٬ تاج محمد جان ٬ محمد سعید خان ٬ انصر علی ارشد کھوکھر اور محمد عارف کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب کے موقع پر مقررین نے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی حامدجاویداعوان ٬ سابق ڈائریکٹر ثنا ءاللہ اختر٬فرحت عباس٬ توقیر اخترسمیت محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین نے شرکت کی تقریب کے آغاز میں محکمہ تعلقات عامہ کے حال ہی میں فوت ہونے والے سٹاف ممبر ارشد شیح کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کی گئی ڈویژنل ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی حامدجاویداعوان اور سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ راولپنڈی ثنا ءاللہ اختر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے لیئے اپنی ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ ایک اعزاز کی بات ہے انہو ںنے کہا کہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کا مثالی کردار ادارے کے دیگر ملازمین کے لیئے قابل تقلید ہے اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازمین محمد علی بٹ ٬ تاج محمد جان ٬ محمد سعید حان ٬ انصر علی ٬ارشد محمود کھوکھر اور محمد عارف نے دوران ملازمت پیش آنے وا لے چیلنجز اور نت نئے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے دیگر ملازمین کو ان سے نبرد آزما ہونے کے طریقوں سے روشناس کرایا انہوں نے کہا کہ ملازمین دوران ملازمت اور عام زندگی میں ایمانداری کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں اور سادگی کو اپنی زندگیو ںکا شعار بنائیں
حامدجاویداعوان