راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما پیر عبدالشکور نقشبندی نے خانقاہ نقشبندیہ راولپنڈی اور لگے تیگہ ضلع تورغر (کے پی کے) میں اپنے دادا مولانا محمودؒ کی یاد میں منعقدہ مولانا محمودؒ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے آبا¶ اجداد سلطان محمود غزنوی کی اولاد ہیں جنہوں نے ہندوستان فتح کیا تھا۔ نریندر مودی کشمیری مسلمانوں پر مظالم بند کریں ورنہ ہندوستانکا حشر سومنات کے قلعے جیسا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کے بھوکے پانامہ کے نام پر اقتدار حاصل کرنے کے لئے انتشار پھیلا رہے ہیں۔ کے پی کے کے اضلاع تورغر اور بٹگرام میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے۔ عوام کے مسائل جوں کے توں حل طلب پڑے ہیں۔ ہمارے آبا¶ اجداد نے اس علاقے میں سو سال تک علم و عرفان کی شمع روشن رکھی۔ جے یو آئی (ف) پاکستان کے استحکام و سلامتی ‘ اسلامی نظام کے نفاذ‘ ملکی ترقی ‘ سی پیک اور دیگر منصوبوں اور کشمیری مسلمانوں کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی اور آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔