کوئٹہ: عدالت نے ایم پی اے عبدالمجےد اچکزئی کو قتل کیس مےں 5 روزہ رےمانڈ پر جےل بھیج دےا

Jul 08, 2017

کوئٹہ (صباح نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو قتل کے مقدمہ مےں 5 روزہ جوڈےشل رےمانڈ پر جےل بھجوا دےا۔ عبدالمجےد اچکزئی قتل کےس مےں 2 روزہ رےمانڈ پر پولےس کی حراست مےں تھے۔ کوئٹہ کے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنےکے الزام میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی کو پیش کیا گیا، عبدالمجید خان اچکزئی پر 21 سال قبل اےک شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ عبدالمجےد اچکزئی کو پولےس نے جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

عبدالمجید اچکزئی

مزیدخبریں