ہیمبرگ (آئی این پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں ہیمبرگ کی شمولیت کا خیرمقدم کرتا ہے اور وہ جرمنی کے عظیم بندرگاہی شہر کے ساتھ عملی تعاون کے فروغ کیلئے تیار ہے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ہیمبرگ تاریخی طورپر یورپین شہروں میں سے اولین شہر ہے جس نے چین کے ساتھ تعاون کو آغاز کیا تھا اورآج کل چین جرمنی اورچین یورپ تعاون میں اہم پل کا کردار ادا کررہا ہے کیونکہ جرمنی اوریورپ میں چین کے مالی تعاون سے کئی منصوبے جاری ہیں۔چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار ہیمبرگ کے میئر اولف سکولز کے ساتھ یہاں گروپ 20کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جو جنوبی جرمن شہر میں منعقد ہورہی ہے۔ صدر شی اس دوروزہ کانفرنس میں شرکت کیلئے گزشتہ روز دوپہر کو برلن سے یہاں پہنچے تھے جن کا ہیمبرگ کے میئر شولز نے ہوائی اڈے پر خیرمقدم کیا۔چین کے صدر نے کہا کہ ہیمبرگ ایشیا اور یورپ کے رابطے میں جغرافیائی طورپر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے بے مثال فوائد حاصل کررہاہے۔ یہ شہر نہ صرف چائنا یورپ بحری شاہراہ ریشم کے گر د اہم بندرگاہ ہے بلکہ چین یورپ مال گاڑیوں کیلئے بھی اہم ٹرمینل کی حیثیت رکھتا ہے۔
,چین ہیمبرگ کیساتھ عملی تعاون کیلئے تیار ہے:چینی صدر
Jul 08, 2017