ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وقت کا تقاضا ہے کہ اگر پاکستان کو کرپشن اور لوٹ مار سے بچانا ہے تو ایک ہی طبقہ ایسا ہے جسے میدان عمل میں آنا ہو گا اور وہ طبقہ وکلاءکا طبقہ ہے جو اس ملک کوآئینی اور قانونی طریقہ سے مکمل حب الوطنی کے ساتھ چلا سکتا ہے آج وقت ہے کہ عوام اٹھ کھڑے ہوں اور پڑھے لکھے طبقہ وکلاءکو آنے والے انتخابات میں اپنا امیدوار بنائیں اور انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجیں تاکہ وہاں غریب عوام کے مفاد اور ان کی خوشحالی کے لئے قوانین میں ترمیم کرکے اشرافیہ سے اس ملک کی جان چھڑائیں اور وہ دن دور نہیں جب عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے‘ آنے والے انتخابات میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی جو صرف عوام ہی ووٹ کے ذریعے لا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر شیخ جمشید حیات نے وکلاءکے اعزاز میں دی گئی عید ملن ڈنر پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے عظیم الحق پیرزادہ ‘ رفیع رضا‘ وسیم ممتاز‘ سید اطہر حسن بخاری اور خالد گوہیر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں مرزا عزیز اکبر بیگ‘ انیس مہدی‘ سید جعفر طیار بخاری‘ سید ارباب شاہ‘ ذوالفقار سدھو‘ حافظ اﷲ دتہ کاشف اور وکلاءکی بڑی تعداد نے خصوصی شرکت کی۔
جمشید حیات