قطرنے دہشتگردی کی پشت پناہی کے الزام کو مسترد کر دیا۔قطر نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیاہے کہ وہ دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے نے وزارت خارجہ کے اعلیٰ ذرائع کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق قطر کا موقف بہت واضح ہے اور وہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ان تمام مطالبات پرغور اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے جن سے اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو۔ادھر برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں۔لندن میں برطانوی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہاگیا کہ بورس جانسن کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے لئے قطر اور کویت کا بھی دورہ کریں گے۔امریکی وزیر خارجہ اپنی کوششوں کے سلسلے میں پیر کو کویت پہنچیں گے۔
قطرنے دہشتگردی کی پشت پناہی کے الزام کو مسترد کر دیا
Jul 08, 2017 | 14:20