کراچی(کامرس رپورٹر) مرکزی موضوع کے ایک دلچسپ سفر اور ترقیاتی شعبے کے بہترین اور قابل افراد کی جانب سے پینل ڈسکشن کے ساتھ ینگ لیڈر کانفرنس اپنے پانچویں دن میں داخل ہوئی جہاں تمام لوگ لیڈرشپ کے موضوع پر تازہ ترین نقطہ نظر پیش کرنے کے منتظر تھے۔ینگ لیڈر کانفرنس کے پانچویں دن کا موضوع ترقیاتی لیڈرشپ تھا۔ اس میں جدیدیت اور مالی خطرات مول لیتے ہوئے کاروبار کے فروغ کی اہمیت اور نوجوان نسل پر پڑنے والے اس کے مثبت اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دن کے فاتح اورSoL کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرمالک خاصخیلی نے اس موضوع پر اپنے خیالات پیش کیے۔اس کے بعد فرید عالم اور دی ایشیا فاؤنڈیشن سے بریشنا کنڈی نے ایک کلیدی سیشن ’Nexus Matter‘ کے عنوان سے کیا جس میں پاکستان کو درپیش پانی کی قلت جیسے سنگین مسئلے پر بات کی گئی۔ پینل میں شامل فرید عالم، ڈاکٹر آفتاب عالم اور ڈاکٹر اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کا مطالبہ ہے کہ ہم سب پانی اور حفظانِ صحت کی پائیدار مینجمنٹ، پانی کے مؤثر استعمال اور پانی کے وسائل کی مربوط مینجمنٹ کو یقینی بنائیں۔اس سال کانفرنس کو بانی پارٹنر EBM نے اسپانسر کیا ہے جبکہ cause پارٹنرز میں دی ایشیا فاؤنڈیشن، آسٹریلین حکومت، فیروز1888، فریڈرچ۔نومن فاؤنڈیشن، USEFP، ول شائر، برٹش کونسل پاکستان، یونیسیف، میری اسٹوپس سوسائٹی، جوبلی لائف انشورنس،الف اعلان، کے ایف سی، پی ٹی سی ایل، حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹڈ، ACM فوڈز، مونڈیلیز انٹرنیشنل اور سوئی سدرن گیس لمیٹڈشامل ہیں۔