کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک مسلم الائنس (دیوان) نے الیکشن 2018ء کے لئے انتخابی منشورکا اجراء کردیا،منشورمیں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی واستحکام کو مقدم رکھنا،تعلیم وصحت کے معیارکو بہترسے بہتر بنانے کی بھرپورکوشش، بجلی اور پانی کی فراہمی کے لئے بہتر اقدامات ،حلقوں میں بلاتفریق رنگ ونسل،عصبیت اور لسانیت سے بالاترہوکر ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دینا،محبان وطن بنگالی، بہاری،پختون سمیت پاکستان کی دیگر کمیونٹیوںکو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپوراورعملی جدوجہدکرنااور ماہی گیروں ومزدوروں کو ہر قسم کی سہولیات اور آسانیاں فراہم کرناشامل ہیں۔پاک مسلم الائنس (دیوان )نامزدامیدواران حلقہ این اے 238سے محمدرفیع،این اے241سے مولاناحافظ عبدالحافظ صراف،این اے242سے عبدالغنی،پی ایس91سے بچوعبدالقادردیوان،پی ایس94سے حافظ کفایت اللہ، پی ایس95سے بچوعبدالقادردیوان،پی ایس 97سے مولاناحافظ عبدالحافظ صراف، پی ایس99سے مفتی محی الدین احمدمنصوری،پی ایس112سے زین العابدین عرف جاوید،پی ایس113سے بچوعبدالقادردیوان،پی ایس119سے جعفرعالم سعیدی، پی ایس122سے محمدفاروق PMAکے انتخابی نشان موبائل کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
پاک مسلم الائنس نے انتخابی منشوراور امیدواروںکا اعلان کردیا
Jul 08, 2018