مندرہ وبانٹوامیمن برادری نے پاسبان امیدوار کی حمایت کردی

کراچی( خصوصی رپورٹر) مندرہ برادری کے سربراہ وڈیرہ محمد سلیم مندرہ ،محمد اقبال مندرہ ،بانٹوا میمن جماعت کے الطاف جانگڑا اور اسلم جانگڑا نے پاسبان پاکستان کے نامزد کردہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ P-S107کے امیدوار فضل ربی خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نے پاسبان عوامی پارٹی ہے ۔پہلے خدمت کی اب انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ۔لیاری کے عوام25جولائی کو ’’غبارے ‘‘ پر مہر لگا کر پاسبان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔پاسبان کے امیدوار عوام کا درد رکھتے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن