28افسر تبدیل‘مطہرنیاز ڈی جی اینٹی کرپشن، عشرت اللہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات تعینات

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 28 افسران کے تبادلوں کے احکاما ت جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق مطہر نیاز رانا کو ڈی جی انٹی کرپشن، ڈاکٹر پرویز احمد خان کو وزیر اعلی معائنہ ٹیم کا چیئرمین ، شاہد حسین کو ایم ڈی پیپرا، محمد اجمل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، طاہر خورشید کو ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری، نبیل جاوید کو ممبر بورڈ آف ریونیو، محمود الحسن کو سپیشل سیکرٹری ہاوسنگ، محمد عامر خٹک کو ممبر پلاننگ بورڈ آف ریونیو، ملک مختار احمد کو سپیشل سیکرٹری لوکل گورمنٹ، شاہد ناصر راجہ کو ممبر انکوائری محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، راشد کمال الرحمن ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس ، شکیل احمد کو ایم ڈی ٹورزم پنجاب، احسان بھٹہ کو سپیشل سیکرٹری زرعی مارکیٹنگ ، فیصل ظہور کو ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، منظورحسین سیال کو ڈی جی پبلک لائبریریز ، محمد جنید ابراہیم کو سیکرٹری ایس آر بورڈ آف ریونیو ، عشرت اللہ خان نیازی ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اطلاعات، عبدالشکور کی خدمات ڈی جی ایل ڈی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ سیدہ ملکہ کو ڈی جی انوائرمینٹل ایجنسی ، زاہد اختر زمان کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینا ت کیا گیا ہے۔
پنجاب/ تبادلے

ای پیپر دی نیشن