زیلم کوٹ ٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ : سماجی معاشی ترقی ملکی خوشحالی کی کنجی ہے : آرمی چیف

راولپنڈی/ چکدرہ (صباح نیوز، نیٹ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سماجی و معاشی ترقی ملک کی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘کے مطابق آرمی چیف نے چکدرہ کے قریب سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب زیرتعمیر زیلم کوٹ ٹوئن ٹیوب ٹنل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا زیلم کوٹ ٹوئن ٹنل کے منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد اور چکدرہ کا فاصلہ 4 گھنٹے کم ہوکر ایک گھنٹہ 45 منٹ رہ جائے گا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا سوات موٹر وے پراجیکٹ کے حصے کے طور پر یہ ٹنل 13سو میٹر طویل ہے جبکہ یہ ٹوئن ٹیوب ٹنل دسمبر 2018 تک مکمل کر لی جائے گی۔ آرمی چیف نے اپنے دورے کے دوران ایف ڈبلیو او کی جانب سے کام کے معیار کو سراہااور کہا زیر تعمیر منصوبہ سے پاکستان میں معاشی و سماجی ترقی لانے میں مدد ملے گی جبکہ سماجی و معاشی ترقی ملک کی ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے۔ صباح نیوز کے مطابق آرمی چیف کو بتایا گیا 81 کلومیٹر طویل سوات موٹر وے ایف ڈبلیو او کی جانب سے بنائے گئے تجارتی راہداری کا حصہ ہے۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او اور کور کمانڈر پشاور بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔
آرمی چیف

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...