لاہور (لیڈی رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی بہن اور تحریک پاکستان کی رہنمامادرملت محترمہ فاطمہ جناح کایوم وفات کل9 جولائی کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے گا۔ محترمہ فاطمہ جناح 8 اور 9جولائی کی درمیانی شب 76برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں انتقال کرگئی تھیں۔ انہوں نے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کاکارنامہ انجام دیا۔ 1940سے 1947تک قائداعظم کے شانہ بشانہ خواتین کوبیدار کرنے کا کارنامہ انجام دیا مگر کوئی بڑا عہدہ قبول نہ کیا۔ 1964میں پیرانہ سالی کے باوجود قوم اور جمہوریت کی خاطر جنرل ایوب خان کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں۔
فاطمہ جناح
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم وفات کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا
Jul 08, 2018