فیصل آباد (اے این این )وزارتِ مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 10جولائی سے بڑھا کر 25 جولائی کردی ہے ، ملک بھر کے حج ٹوورز آپریٹرز اور حاجی کیمپوں کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئر مین حافظ شفیق کاشف نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری حج سکیم میں حج سے محروم رہ جانےوالے عازمین کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ 25جولائی تک اپنی درخواستیں جمع کروادیں ۔
حج درخواستیں