کراچی (آئی این پی )انسانیت کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی (آج) اتوار کو منائی جائے گی۔عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔انہوں نے 11برس کی عمر میں اپنی ماں کی دیکھ بھال کا کام سنبھالا جو ذیابیطس میں مبتلا تھیں، صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فانڈیشن کی بنیاد ڈالی۔ایدھی نے لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ایدھی
عبدالستار ایدھی کی دوسری برسی آج منائی جائے گی
Jul 08, 2018