نیب کا فواد حسن فواد کے گھر چھاپہ اہم دستاویزات 2 لیپ ٹاپ‘ 5 موبائل فون تحویل میں لے لئے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ۔ اہم کاغذات سمیت 2 لیپ ٹاپ‘ 5 موبائل فون قبضے میں لے لئے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کے گھر چھاپہ مار کر اہم کاغذات سمیت 2 لیپ ٹاپ اور 5 موبائل قبضے میں لے گئے۔ نیب ٹیم نے ان کے گھر کی تلاشی لی۔ نیب کی ٹیم نے اہم کاغذات قبضے میں لے لئے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کو فرانزک معائنے کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے موبائل فونز میں سے ایک بلیک بیری ہے جس کا پاس ورڈ نیب حکام نے فواد حسن فواد سے حاصل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بیز بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قبضے میں لئے گئے بہت سے کاغذات ملکی سالمیت سے متعلق ہیں۔
نیب / فواد حسن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...