کراچی(کامرس رپورٹر)گذشتہ مالی سال2017-18ءکا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے58.48 فیصد زائد قرضے لئے ہیں۔ہفتہ کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 1.439 کھرب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال2016-17ءکے دوران حکومتی قرضوں کا حجم 908 ارب روپے رہا تھا۔اس طرح مالی سال2016-17ء کے مقابلہ میں مالی سال2017-18ءکے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے531 ارب روپے کے زائد قرضہ جات حاصل کئے گئے ۔وفاقی حکومت نے گذشتہ مالی سال کے دوران کمرشل بینکوں کو قرضوں کی ادائیگی کی مدمیں76.754 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی کی ہیں جبکہ مالی سال2016-17ءکے دوران کمرشل بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کا حجم 179.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سٹیٹ بنک
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے 531 ارب روپے زائد قرضہ لیا : سٹیٹ بینک
Jul 08, 2018