آمدن سے زائد اثاثے‘ نیب نے پی ٹی آئی امیدوار احمد حسین ڈیہڑ کیخلاف تحقیقات شروع کر دی

Jul 08, 2018

ملتان (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے حلقہ 154 ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار ملک احمد حسین ڈیہڑ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے اور سرکاری وسائل کے غیر قانونی استعمال کے خلاف نیب ملتان میں انکوائری جاری ہے یہ انکوائری چیئرمین نیب پاکستان کے احکامات پر شروع کی گئی ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران انکوائری آفیسر نے ایم ڈی اے ڈپٹی کمشنر آفس اور مالیاتی اداروں سے ملک احمد حسین کے متعلق تفصیلات حاصل کر چکا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی میں ملک احمد حسین خود 2 ارب سے زائد مالیت کے اثاثے جات ظاہر کر چکے ہیں دریں اثناءنیب کی جانب سے الیکشن کمشن کو ملک احمد حسین کے خلاف بھجوائی گئی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ انہوں نے نہ تو پلی بارگین کی ہے اور نہ ہی وہ کسی کیس میں سزا یافتہ ہیں۔
تحقیقات شروع

مزیدخبریں