برطانوی حکومت نوازشریف کی 4 جائیدادوں کی تحقیقات کرے‘ محفوظ پناہ نہ دی جائے : ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

لندن (صباح نیوز‘ آن لائن) بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے لندن میں نواز شریف کی 4 جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔ تنظیم نے کہا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں تو ضبطی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یو کے ایڈووکیسی کی سربراہ ریچل ڈیویز ٹیکا نے کہا یہ اہم ٹیسٹ ہے دیکھنا ہوگابرطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈا ﺅن میں کتنی سنجیدہ ہے۔
ٹرانسپیرنسی

ای پیپر دی نیشن