سرینگر (اے این این + کے پی آئی+ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گرد کے دوران بھارتی فوج نے لڑکی سمیت 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرانی اور ان کی ساتھیوں کو نئی دہلی منتقل کرنے کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ برہان وانی کی دوسری برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی۔ بھارتی فوج نے کولگام میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو شہید جبکہ 6 کو زخمی کر دیا۔ یاسین ملک کو دوبارہ گرفتار کرلیاگیا ہے۔ کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدا صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنٹرل جیل سری نگر سے نئی دہلی منتقل کرنے کیخلاف ہڑتال کی گئی۔ حزب المجاہدین کے شہید کمانڈر برہان مظفر وانی کے آبائی قصبے ترال میں کرفےو لگا دیا گےا ہے۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک، محمد اشرف صحرائی اور بلال صدیقی سمیت تمام حرےت قےادت نظربند و گرفتار کر لی گئی ہے ۔ بھارتی تحقےقاتی ادارے این آئی ائے نے آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھیوں فہمیدا صوفی، ناہیدہ نسرین کو سنٹرل جیل سری نگر سے نئی دہلی منتقل کرکے عدالت میں پےش کیا اور جعلی مقدمے میں دس روز کا رےمانڈ حاصل کر لیا ہے۔کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ۔مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپےل پرحزب المجاہدین کے شہید کمانڈر برہان مظفر وانی کی دوسری برسی پر اتوار کے روز بھی ہڑتال کی جائے گی۔ سری نگر میں پابندیاں اور بندشیں عائد کی گئیں جبکہ جامع مسجد کے گرد و نواح میں فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ مشترکہ حریت سید علی گیلانی، میرواعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے کے ہاتھوں رواں تحریک مزاحمت کی شیردل خاتون رہنما سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کی دو سینئر ساتھی فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نصرین کو گرفتار کرکے دہلی منتقل کرنے کی بزدلانہ کارروائی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت کے قابض انتظامیہ کی طرف سے عملائی گئی ایسی انتقام گیر پالیسیوں کو جذبہ¿ آزادی سے سرشار ریاستی عوام کے غیرت اور حمیت کو للکارنے کے مترادف قرار دیا۔ عسکریت پسندوں نے ٹہاب پلوامہ میں بھارتی فورسز کے مشترکہ کیمپ پر گرنیڈ کے بعد اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آس پاس علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا۔ بعد میں فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی۔ شمالی ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ متحدہ جہاد کونسل سربراہ سید صلاح الدین نے کہا آسیہ اندرابی اور اس کے ساتھیوں کا این آئی اے کے ذریعے فرضی مقدمات میں پھنسانا اور جموں و کشمیر کے باہر جیلوں میں منتقل کرنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ عالمی ادارے نوٹس لیں۔ آئی این پی کے مطابق آئی این پی کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں گاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لینی شروع کردی۔ قابض افواج کے اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا۔ آپریشن کے خلاف سیکڑوں کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور مظاہرہ کیا۔ بھارتی فوج نے پلوامہ میں برہانی وانی کے آبائی علاقے ترال میں برسی کی تقریبات اور احتجاج کو روکنے کےلئے مکمل کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ریڈ ونی میں لوگ بھارتی فورسز کے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور زبردست مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھادھند گولیاں چلائیں،، پیلٹ برسائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک سولہ سالہ لڑکی عندلیب سمیت 2نوجوان شاکر اور ارشاد شہید جبکہ 6 متعدد زخمی ہو گئے۔ شہید شہریوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ انہوںنے اس موقع پر آزادی کے حق میں اور بھار ت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ یہ دن منانے کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ مشترکہ قیادت نے کل مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال اور برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کی طرف مارچ کی بھی کال دی ہے جہاں برہان وانی اور انکے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک عوامی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفروانی کو 8جولائی 2016ءکو ضلع اسلام آباد کے علاقے ککر ناک میں دیگر دو ساتھیوںکے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیاتھا۔ قابض انتظامیہ نے مارچ کو روکنے کے لئے ترال قصبے میں کرفیو نافذ کر دیا اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دئیے۔ انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق ، محمد اشرف صحرائی، محمد یاسین ملک ، ظفر اکبر بٹ، بلال صدیقی اور محمد یوسف نقاش کو مارچ کی قیادت سے روکنے کے لےے گھروں او ر تھانوںمیںنظر بند کر دیا ہے۔ انتظامیہ نے مقبوضہ وادی میں ریل سروس بھی معطل کر دی ہے۔ این آئی نے انکے خلاف بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کےا ہے۔ حریت رہنماﺅں اور تنظیموں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک،بلال صدیقی ،شبیر احمد ڈار، ڈیموکریٹ فریڈم پارٹی، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر ، کشمیر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ، متحدہ جہادکونسل کے چیئرمین سیدصلاح الدین اور جموںوکشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس کے صدر ڈاکٹر سید نذیر گیلانی اپنے بیانات میں آسےہ اندرابی اور انکی ساتھےوں کو دہلی منتقل کرنے پر اےن آئی اے کی شدید مذمت کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر