سانحہ ماڈل ٹاﺅن، پولیس کے وکلاءکی جرح مکمل

Jul 08, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں چالان نمبر 510 پر پولیس وکلاءکی جرح مکمل ہو گئی ہے۔ پولیس نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ خرم نواز گنڈاپور اور دیگر کارکنوں نے فائرنگ کر کے عوامی تحریک کے کارکنوں کو قتل اور زخمی کیا۔ عوامی تحریک کے وکلاءنعیم الدین چودھری، مستغیث جواد حامد، سردار غضنفر حسین اور شکیل ممکا نے کہا ہے کہ پولیس کا یہ الزام اور ایف آئی آر510 قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ 17 جون 2014 ءکو پولیس نے جس طرح سیدھی فائرنگ کر کے عوامی تحریک کے کارکنوں کو شہیدکیا۔ ان سارے مناظر کی ویڈیو فوٹیج موجود ہے۔ عدالت میں ہم یہ ثبوت پیش کر چکے ہیں اور جرح میں بھی یہ سارے حقائق بے نقاب کرینگے کہ قتل عام کی یہ واردات منصوبہ بندی کے مطابق ہوئی اور اس کے پس پردہ شریف برادران اور ان کے حواری ہیں۔ جواد حامد نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے انصاف کیلئے قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔ شریف برادران کی طلبی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ ہے ہم اس فیصلے کے سنائے جانے کے منتظر ہیں۔
سانحہ ماڈل ٹاﺅن

مزیدخبریں