برہان مظفر وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی‘ علی رضا سید

برسلز (نیوز ڈیسک) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید برہان مظفر وانی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہید مظفر وانی کی دوسری برسی پر برسلز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مظفر وانی کشمیر کے ایک عظیم سپوت تھے۔ ان کی شہادت نے کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مہمیز لگائی۔ اس قربانی کے بعد اب پورے مقبوضہ کشمیر کے نوجوان مظفر وانی بن کر نکل آئے ہیں وہ بھارتی فوج کے مظالم اور ان کی گولیوں کے سامنے سینہ تان کر کھڑے ہو گئے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کی ان قربانیوں اور شہادتوں کے باعث کشمیر کی آزادی کی منزل قریب آ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن