لاہور(نیوزرپورٹر)وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 24 گھنٹے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اور ہسپتال میں ایمرجنسی سہولیات کے علاوہ انجیو گرافی ، انجیو پلاسٹی ، ایکو کارڈیوگرافی اور انڈور سروس کا آغاز ہوگیاہے - وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آئندہ ہفتہ سے باقاعدہ دل کے آپریشن شروع کردیئے جائیں گے -یہ بات یہاں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جواد ساجد خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتائی گئی ۔