چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی‘ قومی ہاکی سکواڈ میں تبدیلیوں پر غور

Jul 08, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ایشین گیمز کے لیے قومی سکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کے منیجر حسن سردار نیدر لینڈ سے امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے تھے امکان ہے کہ اگلے ہفتے کے شروع میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرا دینگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی فاروڈ لائن نے چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بہت زیادہ مسنگ کی تھی جس کی بناء پر پاکستان ٹیم کے گول کرنے کی ایوریج کم رہی۔ ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ کی روشنی میں ایشین گیمز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جولائی کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر کراچی میں لگایا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں ناقص اور انفرادی کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں