ریلوے کے چیف میڈیکل افسر کا دورہ ملتان   سٹالز کا معائنہ کیا

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے ہیڈکوارٹر کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہدمحمود اور جی ایم ڈبلیو اینڈ ایس آئی امیر طاہر نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کینٹ ریلوے سٹیشن پر سٹالز کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سٹال نمبر31 اور 32 پر صفائی کے ناقص انتظامات اور وینڈروں کے میڈیکل کارڈز نہ ہونے پر سٹالوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ریلوے کالونی میں صفائی کے ناقص انتظامات اور نکاسی آب کا نظام فعال نہ ہونے پر شعبہ انجینئرنگ کی سرزنش کی۔ انہوں نے ریلوے ہسپتال اور ڈی ایس آفس کا دورہ بھی کیا۔ بتایا گیا ہے سی ایم او لاہور واپس روانہ ہو گئے جبکہ جی ایم ڈبلیو اینڈ ایس آئی امیرطاہر آج لاہور روانہ ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن