لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نادرن زون کے چیئر مین ڈاکٹر ارشد حنیف چوہدری نے اپنے بیان میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کے متعلق 6جولائی2018 کو شائع ہونے والی خبر کے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں کے مقرر ہونے کا انحصار صرف اور صرف طلب و رسد کے اصولوں پر مبنی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو اشیاء فنا پذیر (Perishable)ہوتی ہیں ۔اور ان کو محفوظ نہیں کیا جاسکتا۔اگر مارکیٹ میں یہ زیادہ مقدار میں دستیاب ہوں تو ان کی قیمت کم ہوجاتی ہے اور اگر ان کی طلب رسد سے بڑھ جائے تو ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی 2018 کو مرغی کا گوشت280 روپے فی کلوگرام فروخت ہوااور ایک ہفتے کے دوران اس کی قیمت میں40روپے کی بدتریج کمی واقع ہوئی اور گزشتہ روز یہ240روپے مارکیٹ میں فروخت ہوا۔ لہذٰا س بات سے واضح ہوتا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں پی پی اے کا کوئی عمل دخل نہ ہے۔ ان کی قیمتیں طلب و رسد کے اصولوں کے مطابق طے ہوتی ہیں۔
مرغی کا گوشت، انڈوں کی قیمتوں کا انحصار طلب و رسد کے اصول پر ہوتا ہے: ارشد حنیف چودھری
Jul 08, 2018