متحدہ عرب امارات؛کمپنیاں پینے کے پانی کیلئے قطب جنوبی سے گلیشیئر منتقل کریںگی

Jul 08, 2018

ابوظہبی (آن لائن) متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں آئندہ برس 2019ء میں) پینے کے پانی کیلئے قطب جنوبی سے گلیشیر منتقل کریں گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2019 ء کے دوران گلیشیر آسٹریلیا کے ساحل یا جنوبی افریقہ کے ساحل تک تجرباتی طور پر منتقل کیے جائیں گے،پھر 2020ء کے شروع میں قطب منجمد جنوبی کے قدیم ترین جزیرے ہیئرڈ کے راستے امارات کے شہر الفجیرہ کے ساحل پرلائے جائیں گے، اس منصوبے پر 50 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔متحدہ عرب امارات کے ایک معروف سرمایہ کار اس کے اخراجات برداشت کریں گے۔مذکورہ جریدے نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پینے کے پانی کی بوٹلنگ کیلئے سپیشل فیکٹری قائم کی جائیگی۔ منصوبہ سازوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ گلیشیر کی منتقلی سے سمندرکی نمکینی کم کرنے اور بارشوں کا سلسلہ بڑھانے میں مدد ملے گی، یہ اقدام سیاحوں کیلئے بھی پرکشش ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں