شامی مہاجرین کی واپسی اولین ترجیح ہے: اردن

عمان (اے پی پی) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کی واپسی ان کے ملک کی اولین ترجیح ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایمن الصفدی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ جنوبی شام میں ہزاروں مہاجرین کی واپسی کی خاطر فریقین سے ضمانتیں حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین سے مذاکرات جاری ہیں کہ ملک واپسی پر ان شامیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ شامی بحران کی وجہ سے لاکھوں شامی شہری ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...